URDUINSIGHT.COM

تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پربھروسہ کیا: چینی صدر کا شہباز شریف کو سالگرہ پر خط

بیجنگ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی 73 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

چینی صدر نے اپنے تہنیتی خط میں لکھا کہ آپ کی سالگرہ پرمبارکباد اورنیک تمناو¿ں کا اظہارکرتا ہوں، آپ کے لئے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دارہیں، تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پربھروسہ کیا اور ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

چینی صدر نے خط میں مزید کہا کہ آپ سے مل کر پاکستان سٹرٹیجک تعاون بڑھانے، سی پیک پرکام کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہوں۔

وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کرچینی اور پاکستانی عوام کے مابین گہرے تعلقات اور مشترکہ مستقبل کے لئے کام کرنےکا خواہاں ہوں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔