اسلام آباد ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت 600 ارب روپے کھا گئی، صوبے میں امن قائم کرنے میں ناکام ہے۔
سماء ٹی وی سےگفتگو کرتےہوئےگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سوات واقعہ سے دنیا میں منفی پیغام گیا ہےخیبرپختونخوا حکومت صوبے میں امن قائم کرنے میں ناکام ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی مالیاتی کمیشن ایورڈ کاایک فیصدخیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں ملتا ہے پھر بھی پولیس آلات اور اسلحہ کی کمی کا شکوہ کر رہی ہے ۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کرپشن چھپانے کے لیے پولیس کو ریاست کےخلاف کھڑا کر دیا ہے۔