لندن) پاکستان کے لوک فنکار اور بین ااقوامی شہرت یافتہ عطااللہ عیسی خیلوی کے کنسرٹ میں مداح آپس میں الجھ پڑے،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان لوک موسیقی کے سینیئر گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی نے حال ہی میں گلوکارہ نمرہ مہرا کے ہمراہ لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیے۔تاہم پروگرام میں بدمزگی اس وقت پیدا ہوئی، جب کنسرٹ میں شریک مداح اور سیکیورٹی اہلکار آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔
میڈیارپورٹس میں بیان کیا جارہا ہے کہ گلوگار کے مداحوں کا ایک گروپ سٹیج کے نزدیک ڈانس کر رہا تھا، جب سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو مداحوں نے اس پر اعتراض کرنا شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں پہلے تو زبانی جھگڑا شروع ہوا ، پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عطااللہ سٹیج پر خاموشی سے یہ سب کچھ دیکھ رہے تھے، پھر انہیں مجبوری میں کنسرٹ روکنا پڑا۔
ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی صارفین نے اپنے کمنٹس بھیجنا شروع کر دیئے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے کنسرٹ میں شریک ایسے افراد کو جاہل کہا اور کچھ کا تو یہ بھی خیال تھا کہ ایسے ہی لوگ ہیں ،جو عالمی سطح پر ایسی حرکتیں کر کے اپنے ملک کا نام بدنام کرتے ہیں۔
دوسری جانب عطااللہ عیسی خیلوی اور گلوکارہ نمرہ مہرہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔