URDUINSIGHT.COM

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کا معاملہ، عدالت نے ڈی جی ایف آئی کو عدم پیشی پر ٹریول ہسٹری سمیت طلب کر لیا

لاہور ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے کی عدم پیشی پر انہیں ٹریول ہسٹری سمیت طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری وکیل  اور عظمیٰ بخاری کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کہاں ہیں؟ اس پر سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ وہ سرکاری سطح پر میٹنگ کے لیے چین گئے ہیں۔

 

چیف جسٹس نے کہا کہ  آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اےخود پیش ہوں، بورڈنگ پاسز اور ٹریول ہسٹری پیش کی جائے، اپنے ڈی جی کو بتا دیجیے گا عدالت سے کھیلنا اتنا آسان نہیں، ایف آئی اے کو عادت ہےلوگوں کو آفس بلا کے پکڑنے کی، خود آفس سے باہر نہیں نکلتے۔ سماعت کے دوران عظمیٰ بخاری کے وکیل  نے کہا کہ ایف آئی اے کہتی ہے ہمیں پتا نہیں فلک جاوید کہاں ہے، ہم پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں، اس پر جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ ایف آئی اے ہر بار بغیر تیاری کے آتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔