URDUINSIGHT.COM

موسم سرما: حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام ) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر اور جنوری کے دوران زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلئے گئے ہیں۔

وزارت پٹرولیم کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ موسم سرما میں قدرتی گیس کی قلت کے باوجود سوئی کمپنیاں کھانا پکانے کے اوقات کے دوران گیس فراہمی کا مناسب انتظام کرتی ہیں۔

وزارت پٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے دسمبر اور جنوری کے لئے زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلئے گئے ہیں جبکہ فی الوقت 10ایل این جی کارگوز ماہانہ درآمد کئے جاتے ہیں۔

حکومت متعدد شعبوں کی مانگ پوری کرنے کے لئے موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ آر ایل این جی کے آرڈر وصول کرنے، سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے اپنے صارفین کو ایل پی جی سلنڈرز کی فراہمی کی مہم میں شامل ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔