URDUINSIGHT.COM

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کے خلاف درخواست پر متعلقہ بینچ نہ ہونے کا اعتراض ختم کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس 2024 کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہوئیکورٹ میں ہوئی، جسٹس فیصل زمان خان نے منیر احمد کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے، عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے درخواست پر متعلقہ بینچ نہ ہونے کا اعتراض ختم کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔