URDUINSIGHT.COM

ایران نے افغانستان کیساتھ سرحد پر کتنے کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کردی؟ جانیے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے افغانستان کیساتھ سرحد پر 10 کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کردی ۔

 تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا نے گزشتہ روز رپورٹ کیاکہ ایران کی فوج نے افغانستان کے ساتھ اپنی مشرقی سرحدپر 10کلومیٹر (6میل) سے زائد ایک دیوار تعمیر کی ہے، جو تارکین وطن کا مرکزی داخلی مقام ہے۔

” اے ایف پی ” کے مطابق اسنا خبررساں ادارےنےبری افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نوزر نیماتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سرحد پر 10کلومیٹر سے زائد طویل دیواریں بنائی گئی ہیں اور مزید 50 کلومیٹر دیوار تعمیر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایران اور افغانستان کی 900کلومیٹر (560 میل) سے زیادہ مشترکہ سرحد ہے، اور اسلامی جمہوریہ دنیا میں مہاجرین کی سب سے بڑی آبادی کی میزبانی کرتا ہے،جن میں90 فیصد افغان ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔