URDUINSIGHT.COM

بندروں نے کیسے 6 سالہ بچی کو ‘ریپ’ سے بچایا؟رپورٹ میں انکشاف

نئی دہلی ) بھارت میں بندروں نے 6 سالہ کمسن بچی کو درندہ صفت انسان کی ہوس کا نشانہ بننے سے بچالیا۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں باغپت کے علاقے میں ایک شخص 6 سالہ بچی کو اپنی باتوں میں لگاکر ساتھ لے گیا اور اسے برہنہ کردیا، اس دوران بندروں نے اس شخص پر دھاوا بول دیا جس کے بعد وہ بھاگ کھڑا ہوا۔

بچی کے والد نے پولیس کو واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب ایک شخص آیا اور اسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا، گلی میں لگے سی سی ٹی وی میں مذکورہ شخص کو بیٹی کو لے جاتے دیکھا گیا، بچی جب گھر آئی تو اس نے سارا واقعہ بتایا کہ کس طرح بروقت بندروں نے ملزم پر حملہ کردیا جس سے وہ بچی کو وہیں چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

بچی کے والد نے بتایا کہ ‘اس شخص نے میری بیٹی کو یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ اس کے ساتھ نہ گئی تو وہ اس کے باپ یعنی مجھے مار ڈالے گا، اگر بندر اس شخص پر حملہ نہیں کرتے تو میری بیٹی مر جاتی‘۔

متاثرہ بچی کے والدین نے قریبی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروادیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی شناخت اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مذکورہ شخص دکھنے میں نوجوان لڑکا لگتا ہے جو کسی اور گاو¿ں سے تعلق رکھتا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔