لاہور ) شاہدرہ میں کمسن بچی مریم دختر شہزاد پر تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ چلڈرن ہسپتال پہنچیں اور زخمی کمسن بچی مریم کی عیادت کی ، حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر بچی کی روداد سنی اور شاہدرہ پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کیں ، شاہدرہ پولیس سٹیشن میں کمسن بچی مریم دختر شہزاد کی رشتہ دار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایات بھی دیں ۔
شاہدرہ میں کمسن بچی پر تشدد کا افسوسناک واقعہ ، ملزمان کو فوری گرفتارکرنے کا حکم
- urduinsight_dtj8yv
- September 25, 2024
- 9:23 AM
Facebook
Telegram
WhatsApp
Print