URDUINSIGHT.COM

قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد)وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی، وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف بچت سکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ،سپیشل سیونگ اکاؤنٹ، ڈیفنس سیونگ سکیموں کا شرح منافع کم کر دیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا سالانہ منافع بھی کم کردیا گیا، سروا سکیموں کے شرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم ہوکر 14.16 مقرر کیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع بھی کم کرکے 14.16 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 14.52 سے 12.72 فیصد کردی گئی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔