لکی مروت ) لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا دوران آپریشن پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی فورس کا مقابلہ ہوا۔
آج نیوز کے مطابق پولیس مقابلہ طور لونگ خیل کے قریب پیش آیا، مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد انعام عرف سرہ لمبہ ہلاک ہو گیا، جبکہ ساتھی خوارج ولایت عرف گل بالا معہ ایک اور ساتھی کے موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ، بم دھماکوں اور پولیس پرحملوں میں بھی مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھا، فورسز باقی دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں جمعہ خان پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کر دی، دہشتگردوں اور پولیس کے مابین 10 منٹ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی کہتے ہیں کہ ناصر باغ اور اطراف ہے علاقوں میں پولیس الرٹ ہے۔