ممبئی)ریکھا کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ریکھا نے ہر دور میں کامیاب فلمیں دی ہیں اور معاملہ صرف اداکاری تک محدود نہیں، وہ اپنے سٹائل کیلئے بھی غیر معمولی شہرت کی حامل ہے۔
ریکھا نے ہر دور میں اپنے آپ کو مینٹین کیا ہے۔ ان کی صحت آج بھی قابلِ رشک ہے اور ان کی خوبصورتی بھی نمایاں حد تک برقرار ہے۔
گزشتہ روز ریکھا ممبئی کے سحر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اپنی سیکرٹری فرزانہ کے ساتھ دکھائی دی تو لوگ حیران رہ گئے۔ ان کا نیا لُک حیرت انگیز تھا۔ لوگوں کو یقین ہی نہیں آیا کہ کوئی عورت 70 سال کی عمر میں بھی اِتنی پُرکشش ہوسکتی ہے۔