URDUINSIGHT.COM

لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو لاتعلق نہیں رہیں گے، ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کردیا

تہران)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی نے کہا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لا تعلق نہیں رہ سکتا، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کیلئے مداخلت کرنا ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کر چکا ہے۔ اسرائیل کی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران، لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کیلئے حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں سفارتکاری کو ترجیح دے گا، حزب اللہ نے کارروائیاں روکیں تو اسرائیل فوری طور پر رک جائے گا۔اسرائیلی مندوب کا کہنا تھا کہ سفارتکاری ناکام ہوئی تو اسرائیل تمام ذرائع استعمال کرےگا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔