URDUINSIGHT.COM

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رؤف حسن کو تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کردیا، دونوں کی تقرری کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے مطابق شیخ وقاص اکرم کو فوری طور پر پارٹی کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کییا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔