URDUINSIGHT.COM

پاکستان نے شہریوں کو لبنان کا سفرنہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی

 اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی اور لبنان میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کے پیشِ نظر پاکستان نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، لبنان میں جاری حملوں کے سبب پاکستانی شہری لبنان کا سفر نہ کریں۔بیان میں کہا گیا کہ،’جو پاکستانی لبنان میں رہائش پذیر ہیں، ان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے ملک چھوڑ دیں۔‘

پاکستانی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ، جو شہری کچھ وجوہات کی بنا پر لبنان چھوڑنے سے قاصر ہیں وہ ’انتہائی احتیاط‘ کا مظاہرہ کریں اور ’محفوظ مقامات پر منتقل‘ ہوجائیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔