URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کس معروف خاتون صحافی سے دوسری شادی کر لی؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو آج کل جلسے اور جلسوں کے باعث قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے لیکن ا س ہنگامہ خیز صورتحال کے دوران معروف صحافی نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی معروف خاتون اینکر پرسن ’ شفاء یوسفزئی‘ سے مبینہ طور پر دوسری شادی کا دعویٰ کر دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجم الحسن باجوہ نے سابقہ ٹویٹر اور موجودہ ’ ایکس‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ لاہور سے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے ، دونوں کو مبارک ہو‘‘ ۔

صحافی کی جانب سے یہ پیغام جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے اندازے لگانا شروع کر دیئے لیکن سب سے زیادہ جس شخصیت کا نام لیا گیا وہ ’ حماد اظہر ‘ ہیں ، 9 مئی کے مقدمات کے بعد لمبے عرصہ تک غائب رہنے والے حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلتی افواہوں کو دیکھتے ہوئے جواب دینے کا فیصلہ کیا ۔

حماد اظہر نے صحافی کے پیغام کے نیچے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ کی ٹویٹ کے نیچے تو میرا نام چل رہاہے ، سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا‘‘ ۔ پی ٹی آئی رہنمانے اپنے جواب کے ساتھ قہقہہ لگانے کی ایموجی بھی شیئر کی ۔

صحافی نجم الحسن نے جب دیکھا کہ حماد اظہر اس بحث میں خود ہی کود پڑے ہیں تو انہوں نے بھی دبے لفظوں میں ساری کہانی کھول کر رکھ دی ، ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ حماد صاحب لاہور میں ماشاءاللہ ہینڈسم تو آپ ہی ہیں ، انکار کرنا آپ کا حق ہے لیکن میں اپنی خبر پر قائم ہوں ‘‘ ۔

صحافی نجم الحسن نے اپنے پیغام میں کہیں پر بھی خاتون صحافی کے نام کا ذکر نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ’ شفاء یوسفزئی ‘ کا نام لیا جارہاہے تاہم ان کے نام کی آزاد ذرائع سے ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔