URDUINSIGHT.COM

کاش ڈمپل کپاڈیہ نہیں ہیما مالنی میری ماں ہوتیں’، ٹوئنکل کھنہ نے ایسا کیوں کہا؟

ممبئی  ) بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ کاش ڈمپل کباڈیہ کی جگہ ڈریم گرل یعنی ہیما مالنی ان کی والدہ ہوتیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں بھارتی اخبار کے لئے ایک کالم لکھا جس میں انہوں نے بھارتی شہریوں کو درپیش مسائل پر بات کی، اداکارہ نے ملک کی سڑکوں پر شور شرابے، گندا پانی جمع ہونے اور سڑکوں پر پڑے گڑھوں پر سوالات اٹھائے۔

کالم میں ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ انہیں اپنے واٹر پیوریفائر سے ٹپکنے والے پانی کی آواز سے ہیما مالنی کا خیال آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں صاف پانی فراہم کرنے کے لئے اداکارہ سے سیاستدان بننے والی ہیما مالنی سے زیادہ کوئی بھی پرعزم نہیں ہے، ملک میں کوئی بھی ہیما جی سے زیادہ بھارت کو صاف پانی دینے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ٹوئنکل نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کس طرح ہیما مالنی صاف پانی کے مقصد کو فروغ دے رہی ہیں اور جلد ہی گنگا کے کنارے ایک ڈانس پروگرام کا اہتمام کریں گی تاکہ ہمارے دریاو¿ں کو صاف رکھنے کا پیغام عام کیا جا سکے۔

ٹوئنکل نے والدہ کو فون کرکے کہا کہ ‘اگر ہم اپنے ساتھی شہریوں کو سڑکوں کے کونوں پر پان کی پیکیں پھینکنے اور مذہبی اختلافات کی وجہ سے لوگوں کو جان سے مارنے سے نہیں روک سکتے تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انفراسٹرکچر پر کتنا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے’۔

سابقہ اداکارہ نے کالم میں بتایا کہ جب انہوں نے ڈمپل سے شکایت کی کہ ملک میں ‘صاف سڑکیں، پانی، ہوا یا یہاں تک کہ بنیادی ہم آہنگی نہیں ہے تو سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ نے جواب میں اپنی بیٹی سے کہا کہ گنپتی کے جلوسوں کے دوران شور شرابہ اس سے کم تھا جو وہ ابھی کر رہی ہیں اور ساتھ ہی فون بند کر دیا۔

اس پر مزاحیہ انداز میں ٹوئنکل نے لکھا کہ ‘یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میں نے خواہش کی ہو کہ کاش ہیما مالنی میری ماں ہوتیں، ہم نہ صرف صاف پانی پر طویل گفتگو کر سکتے تھے بلکہ مجھے زندگی بھر مفت واٹر پیوریفائر کی فراہمی بھی ملتی’۔

خیال رہے کہ ٹوئنکل کھنہ آنجہانی اداکار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔