URDUINSIGHT.COM

ہم نے ٹرائل نہیں روکا، حتمی فیصلے سے روکا ہے،ملزمان اگر تعاون نہیں کرتے تو پھر متعلقہ عدالت دیکھے گی،چیف جسٹس عامر فاروق کے بریت کی درخواست پر ریمارکس

 اسلام آباد)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پرنیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان ٹرائل میں تعاون نہیں کررہے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہم نے ٹرائل نہیں روکا، حتمی فیصلے سے روکا ہے،ٹرائل میں اگر تعاون نہیں کرتے تو پھر متعلقہ عدالت دیکھے گی،ٹرائل جاری رہے گاکا مطلب جاری رہے گا، ٹرائل کس مرحلے میں ہے کیا ہو رہا ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،نیب نے اسلا م آباد ہائیکورٹ سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان ٹرائل میں تعاون نہیں کررہے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہم نے ٹرائل نہیں روکا، حتمی فیصلے سے روکا ہے،ٹرائل میں اگر تعاون نہیں کرتے تو پھر متعلقہ عدالت دیکھے گی،ٹرائل جاری رہے گاکا مطلب جاری رہے گا، ٹرائل کس مرحلے میں ہے کیا ہو رہا ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے،عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر نیب امجد پرویز کی التوا کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔