URDUINSIGHT.COM

فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے سعودی عرب کا بڑا اعلان

سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

نیویارک میں وزراء کے غزہ سے متعلق ایک اجلاس میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا اتحاد یورپ اور عرب ممالک کی کوششوں کا مشترکہ نتیجہ ہے۔

سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اپنا دفاع کرنا لاکھوں شہریوں کے قتل کا جواز نہیں بنتا، ایک بار پھر فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی شدید مذمت کرتےہیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب ایک آزاد فلسطینی ریاست جس کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو، اس کے قیام کی راہ میں کام کرنے سے ہرگز نہیں رُکے گا۔

سعودی وزیرخارجہ کے مطابق فلسطین پر دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوگا، جس میں امن یقینی بنانے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیےعملی پلان وضع کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک معتبر راستے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے، جامع اور منصفانہ امن سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔