URDUINSIGHT.COM

پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع، بڈنگ میں حصہ لینے والی کمپنیاں حیران

کراچی) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ نیلامی کی تاریخ 31 اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔ ایک ماہ کی توسیع نے بڈنگ میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو حیران کردیا ہے.ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کرکے 31 اکتوبر کردی گئی ہے اور معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔ توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکہ لگے گا، اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع کس وجہ سے کی گئی نجکاری کمیشن بتانے سے گریز کررہا ہے ،اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر کو جمع کرانا تھی۔ بولی کے لیے یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں، نجکاری کے لیے بڈنگ میں اب تک موجود 6 نجی کمپنیوں کے کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع سے نجکاری میں دلچسپی والی کمپنیوں کو حیران کردیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔