URDUINSIGHT.COM

ڈپریشن کے مریضوں کو صرف روحانی علاج کے مشورے دینا بے بنیادہے علاج بھی ضروری ہے ، اداکارہ صحیفہ جبار کا بیان

 لاہور) پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ڈپریشن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن کے مریضوں کو صرف روحانی علاج کے مشورے دینا بے بنیاد ہے۔جیو نیوز کے مطابق اداکارہ خود ڈپریشن کا شکار ہیں اس لئے انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر انہیں نماز اور قرآن پاک پڑھنے کے مشورے دیتے ہیں، جو وہ پہلے ہی کر رہی ہیں، مگر اس کے باوجود مکمل صحت یاب نہیں ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم اور شعور کی کمی ہے، لوگ ہر بیماری کو مذہب سے جوڑ دیتے ہیں، جبکہ اللہ تعالیٰ نے دوا اور دعا دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا حکم دیا ہے۔صحیفہ کا کہنا تھا کہ شفاءکے لیے اللہ نے ذرائع مہیا کیے ہیں اور ان کو نظرانداز کرنا غلط ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔