URDUINSIGHT.COM

اقراوسیم کو شادی کیلئے کس قسم کے لڑکے کی تلاش ہے؟اداکارہ دل کی بات زبان پر لے آئی

کراچی)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گپ شپ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ماڈل اقرا وسیم نے انکشاف کیا کہ وہ شادی کیلئے امریکی یا برطانوی لڑکا تلاش کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے باہر شادی کرنا چاہتی ہیں، انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں تاہم بیرون میں مقیم پاکستانیوں سے شادی کرسکتی ہیں اور وہیں رہنا چاہتی ہیں۔

اقرا وسیم نے شادی کیلئے شرط رکھی کہ بزنس مین لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش ہے جو بلین ائیر (مالدار) ہو۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔