پشاور ) مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائیگا۔ وزیراعلی نے 5 گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔وقت ختم ہونے پر وزیراعلی واپس روانہ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کیا، وزیر اعلی ایک بار پھر اٹک پار جاکر پنجاب کی سرزمین پر احتجاج کیا، وزیراعلی نے 5 گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ احتجاج کا وقت ختم ہونے پر وزیراعلی واپس روانہ ہوئے ہیں، راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی احتجاج کا وقت ختم ہوا، عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائیگا۔
بیرسٹر سیف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ برہان کے مقام پر شیلنگ کرکے قافلے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، کنٹینرز ہٹاکر قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے، راستے میں آئی مزید رکاوٹیں بھی ہٹا کر آگے بڑھیں گے۔