فیصل آباد ) چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا، پینتھرز سکواڈ اور مارخورز کے درمیان اقبال سٹیڈیم میں ٹاکرا ہوگا۔
فائنل کھیلنے کیلئے دونوں ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑی پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ دوسرا ایلیمنیٹر میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، لیگ مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مارخورز نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایونٹ کے فائنل سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔مارخورز کے کپتان افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے ٹیم کو میچ جتوا سکتے ہیں، کوشش ہوگی فائنل میں اچھا پرفارم کریں۔
دوسری جانب پینتھرز کی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ مورال ہائی ہے، جس طرح پچھلے چار میچز کھیلے ہیں فائنل میں بھی اسی طرح پرفارم کریں گے۔