ممبئی)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پربھاس کے کردار کو ’جوکر‘ سے تشبیہ دی تھی جس سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکار نے اپنے بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنقید صرف پربھاس کے کردار پر تھی، ان کی اداکاری پر نہیں۔
ارشد وارثی نے پربھاس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’پربھاس ایک شاندار اداکار ہیں اور انہوں نے بارہا اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اگر ایک اچھے اداکار کو خراب کردار دیا جائے تو یہ دیکھنے والوں کے لیے مایوس کن ہوتا ہے۔‘
ارشاد وارثی نے فلم کا موازنہ میڈ میکس جیسی فلم سے کیا اور کہا کہ وہ اس کردار میں میل گبسن جیسے اداکار کو دیکھنا پسند کرتے۔
واضح رہے کہ فلم کالکی 2898 اے ڈی، بھارتی اساطیر پر مبنی ایک سائنس فکشن ڈراما ہے، جس میں پربھاس کے ساتھ امیتابھ بچن اور دیپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئے۔ فلم اس سال جون میں متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی۔