URDUINSIGHT.COM

قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی ایک مرتبہ پھر فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام

لاہور )قومی کرکٹ ٹیم کے 12 میں 8 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا اور تمام کے تمام ہی ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔

24 نیوز کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں میں سے 8 کھلاڑیوں کافٹنس ٹیسٹ دوبارہ لیاگیا، دوسری مرتبہ ٹیسٹ دینے والے تمام کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنےمیں ناکام رہے، آج جن کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا ان میں سعود شکیل، محمد رضوان، امام الحق، میر حمزہ، نعمان علی سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں،دوسری مرتبہ فٹنس ٹیسٹ دینے والے کھلاڑی 80 فیصد کاہدف عبور کرنے میں ناکام رہے، کھلاڑی2کلومیٹر رننگ کا فاصلہ 8منٹ تک مکمل نہ کرسکے۔خیال رہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ  بھی کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔