URDUINSIGHT.COM

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کیخلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا

تل ابیب) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا۔

 اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی ٹینکوں اور ایٹلری سے حملے کئے گئے، جنوبی لبنان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ لبنان میں زمینی کارروائی 2006ء کی جنگ سے چھوٹی ہوگی جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھیڑنے کی تصدیق کر دی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق لبنان نے اپنی فوجیں شمالی سرحد سے 5 کلومیٹر پیچھے ہٹا لی ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔