URDUINSIGHT.COM

اسرائیل کا شامی دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ،ٹی وی اینکر سمیت 3افراد جاں بحق

دمشق)اسرائیلی جنگی جنون میں بے لگام ہو گیا، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق پر اسرائیلی فضائی حملے مٰں معروف ٹی وی اینکر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔شامی وزرات دفاع کے مطابق اسرائیل نے طیاروں اور ڈرون کے ذریعے دمشق کو نشانہ بنایا۔ دفاعی نظام نے کئی میزائلوں اور ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

 حملوں میں تین شہری شہید اور نو زخمی ہوئے، ایک دھماکہ شام کی ٹیلی کام بلڈنگ کے قریب ہوا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل نے شام پر حملوں کی اطلاعات پر تبصرے سے انکار کر دیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔