URDUINSIGHT.COM

اسرائیل کی لبنان میں زمینی کارروائی، امریکا نے بیان جاری کر دیا

واشنگٹن) امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو لبنان میں محدود زمینی کارروائی کے بارے میں پیشگی مطلع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔ اسرائیل حزب اللہ کے کئی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی پوزیشن سے پتہ چلتا ہے کہ زمینی حملوں میں شدت آسکتی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔