URDUINSIGHT.COM

بالی وڈ سپرسٹار گوونداکو گولی لگ گئی، ہسپتال منتقل

ممبئی)بالی وڈ سپرسٹار گووند ارجن آہوجا المعروف گووندا کو اپنی رہائش گاہ پر اپنے ہی ریوالور سے گولی لگ گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا جب 60 سالہ اداکار اور سیاسی جماعت شیو سینا کے رہنما واقعے کے وقت اپنے جوہو والے گھر میں اکیلے تھے۔ اداکار کے مینجر ششی سنہا نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ہمارا کولکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔

ششی سنہا کے مطابق ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا، یہ خدا کی سے ہے کہ گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔منیجر نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گووندا 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو کے طور پر بےحد مقبول تھے۔

گووندا کی مقبول سپر ہٹ فلموں میں آنکھیں (1993)، راجا بابو (1994)، قُلی نمبر 1 (1995)، دیوانہ مستانہ (1997)، دُلہے راجہ (1998)، بڑے میاں چھوٹے میاں (1998)، اناڑی نمبر 1 (1999) اور جوڑی نمبر 1 (2001) شامل ہیں۔2000 کی دہائی میں انہوں نے بھاگم بھاگ (2006)، پارٹنر (2007) اور لائف پارٹنر (2009) جیسی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔