لندن) برطانیہ نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق برطانیہ نے کہاہے کہ لبنان میں تیزی کے ساتھ زمینی صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔
اس کے علاوہ لبنان چھوڑنے کے خواہش مند افراد کیلئے ریپڈ ریسپانس یونٹ قائم کر دیا گیا،برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ برطانوی میڈیا کے مطابق آنے والے گھنٹوں میں لبنان میں مزید حالات خراب ہو سکتے ہیں،برطانوی شہریوں کیلئے کمرشل پروازوں میں سیٹیں بک کرائی گئی ہیں۔