URDUINSIGHT.COM

بشریٰ بی بی کو جیل میں راتوں کو جگا کر ان کے بالوں کی بھی تلاشی لی جاتی ہے: بیرسٹر سیف کا الزام

پشاور )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کوتنگ کیا جارہا ہے۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ باپردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لےکر تضحیک کی جارہی ہے، رات کو نیند سے جگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جارہی ہے اور بالوں کی تلاشی بھی لی جاتی ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اہلیہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، بشریٰ بی بی عمران خان کےساتھ ڈٹ کرکھڑی ہیں اور ان کی طاقت بنی ہوئی ہے۔

بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔