ممبئی)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ ریکارڈ برا بر کر دیا۔منگل کے روز بھارت نے بنگلادیش کو کانپور ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایشون نے گیند اور بلے دونوں سے شاندار کارکردگی دکھائی۔مہمان ٹیم کے خلاف ایشون نے چنئی ٹیسٹ میں مشکل وقت میں سنچری سکور کی تھی اور سیریز میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔اسی شاندار کارکردگی پر ایشون کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ایشون نے سری لنکا کے مری دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔مری دھرن نے اپنے کیریئر میں 56 ٹیسٹ سیریز میں 11 بار پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ ایشون نے 11 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ اپنی 35 سیریز میں جیتے ہیں۔میچز کی تعداد کے حساب سے دیکھا جائے تو ایشون نے مرلی دھرن سے تیز 11 پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔واضح رہے مری دھرن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں لینے والے بولر ہیں جبکہ ایشون اب تک 102 ٹیسٹ میں 527 وکٹیں لے چکے ہیں۔