URDUINSIGHT.COM

رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج، پاکستان میں دیکھا جا سکے گا یا نہیں؟جانیے

لاہور ) رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق 2024 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا، 9 بج کر 51 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز ہوگا جبکہ 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔3 اکتوبر کی رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا، پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں دیکھا جاسکے گا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔