URDUINSIGHT.COM

ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 روزہ دورے پرکل کراچی پہنچیں گے ، 11اکتوبر کو لاہور روانہ ہوجائیں گے

کراچی  )ممتاز سکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک 10 روزہ دورے پرکل صبح کراچی پہنچیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کےلئے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جس کے تحت ان کی سکیورٹی ایس ایس یو کے حوالے کردی گئی ہے۔

2 اکتوبر کی دوپہرکراچی ایئرپورٹ پرگورنر، وزیراعلیٰ اور میئر کراچی ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کریں گے، ان کی مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سے ملاقاتیں طے ہیں۔

اس کے علاوہ جامعہ الرشیدکے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور دیگر شخصیات بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کی سندھ کے سینئر بیوروکریٹس اور دیگر کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

4 اکتوبر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے اور 5 اکتوبر کو مزار قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے، ڈاکٹر ذاکر کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں اور 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔