تہران)ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا ردعمل ہے،اسرائیل کیخلاف میزائل حملہ فیصلہ کن ردعمل تھا۔
ایرانی صدر کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ ایران اور خطے میں امن کیلئے جائز حق کا استعمال کیا گیا، صیہونی ریاست کی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا،انہوں نے کہاکہ ایران جنگجو نہیں لیکن کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے ،یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے،ایران کے ساتھ تنازع میں نہ پڑیں ۔