URDUINSIGHT.COM

ایران کے حملے میں کتنا نقصان ہوا؟ اسرائیلی فوج نے بیان جاری کر دیا

یروشلم (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئیل ہاگاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملے میں کوئی اسرائیلی زخمی نہیں ہوا ہے، اسرائیلی فوج نے ایران کو ”سنگین نتائج“ سے خبردار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کو اسرائیل پر کئے گئے ایران کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈینئیل ہگاری کا کہنا تھا کہ ’ہم پر ایک سنگین حملہ ہوا ہے، اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائیل کو ایران کی طرف سے خطرے کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ ایرانی میزائلوں نے وسطی اور جنوبی اسرائیل میں براہ راست گرے ہیں۔

ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے کہا کہ ’ہم نے بہت سے میزائلوں کو روکا ہے۔ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں زخمیوں کا علم نہیں ہے۔‘

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔