URDUINSIGHT.COM

حادثاتی فائرنگ سے زخمی گووندا کب تک صحت یاب ہوں گے؟ ڈاکٹروں نے بتادیا

ممبئی (ویب ڈیسک) نامور بھارتی اداکار گووندا اپنی ہی ریوالور سے چلی حادثاتی گولی سے زخمی ہونے کے بعد اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ان کے گھر میں پیش آیا جب ریوالور الماری میں رکھتے ہوئے اچانک گر گئی اور فائر ہو گیا، فوراً ہی گووندا کو ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق، گووندا کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ ان کے گھٹنے کے نیچے گولی لگی تھی جس کے باعث انہیں 8 سے 10 ٹانکے لگے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار کو جلد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

حادثے کے بعد، گووندا کا پہلا آڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ “دعاؤں نے مجھے بچا لیا”۔ اس دوران ان کی بیٹی ٹینا آہوجا بھی والد سے ملنے ہسپتال آئیں، لیکن میڈیا سے گفتگو کیے بغیر واپس چلی گئیں۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گووندا اپنی کولکتہ کی فلائٹ کے لیے تیار ہو رہے تھے۔ ان کے منیجر نے بتایا کہ گووندا کے گھر سے نکلنے سے قبل ہی یہ حادثہ پیش آیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔