تہران)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے، اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو جواب دیا جائے گا۔
اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں پر اپنے بیان میں عباس عراغچی کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا استعمال کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا جوابی حملہ کرنے سے قبل دوماہ تک انتظار کیا کہ شاید غزہ میں جنگ بندی ہو جائے۔
عباس عراغچی کا کہنا تھا کہا ایران کی کارروائی ختم ہو چکی ہے تاہم اگر اسرائیل مزید جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کا جواب بھرپور اور اس سے بھی زیادہ طاقت سے دیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا، ایرانی حملے میں غزہ اور لبنان پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والے اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔