کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہےکہ دیکھنا یہ ہوگا کہ اسرائیل اگر جنگ کو وسعت دیتا ہے تو کیا وہ طویل معیاد تک جنگ کرسکے گا.مغربی ممالک اسرائیل کو تنہاچھوڑنے کو تیار نہیں ہیں دوسری جانب غیر مغربی ممالک کی زیادہ ہمدردی اسرائیل کے ساتھ نہیں ہے۔
انہوں نے یہ تجزیہ نجی ٹی وی کے پروگرام’’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں کیا ۔
پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عادل نجم نےکہا کہ نیتن یا ہو اپنی مرضی چلارہے ہیں ان کو کوئی روک نہیں رہا ہے وہ قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہے ہیں.