URDUINSIGHT.COM

وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد)وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جاناتھا،اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی غور ہونا تھا،وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی کا بھی جائزہ لیناتھا۔

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف ملائیشیا کے وزیراعظم انوارابراہیم کا استقبال کریں گے، معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی وزیراعظم سے دن 12بجے ملاقات کریں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔