URDUINSIGHT.COM

ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیدیا

واشنگٹن  ) ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا آگ کی لپیٹ میں ہے، مشرق وسطیٰ کی جنگ پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے، صدر منتخب ہوا توخطے سے جنگ کا خاتمہ کراو¿ں گا۔

ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پاس جوبائیڈن کی صورت میں ایک غیر ذمہ دار صدر ہے، اس وقت امریکا کے پاس کوئی قیادت نہیں، ملک بغیر قیادت کے چل رہا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔