URDUINSIGHT.COM

پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ایران پر حملہ کر دیں، سابق اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابیب)اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے ایران پر حملہ کر دینا چاہیے۔
سابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں ہمارا نمبر ایک دشمن ایران کے خلاف ایک بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ہم اس موقع کی مدد سے مشرق وسطیٰ کا چہرہ اپنے حق میں بدل سکتے ہیں۔

نفتالی بینیٹ نے ایران کی قیادت کو شطرنج کے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے 50 سال میں پہلی دفعہ براہ راست حملہ کر کے غلطی کر دی ہے، ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے اور ایران کے جوہری پروگرام کے مراکز کو نیست و نابود کر دینا چاہیے۔

 سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایرانی حملہ دہشت گردی ہے، ہمیں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے، آج تاریخ ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے ہمیں دروازہ کھول دینا چاہیے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔