اسلام آباد ) اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ڈی چوک میں جاری احتجاج کے دوران پولیس نے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمی خان کو ڈی چوک سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو تھانہ ویمن منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث شہراقتدار میدان جنگ کا منظرپیش کرنے لگا،مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے آئے، جبکہ کہیں کہیں آنکھ مچولی لگی رہی ۔
جیونیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے جناح ایونیو چائنہ چوک کے قریب تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی،جناح ایونیو بلیوایریا میں پولیس اورتحریک انصاف کے کارکنان میں آنکھ مچولی جاری رہی۔
فیض آباد کے مقام پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کی گئی جبکہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا،پی ٹی آئی کارکنان وقفے وقفے سے بلیو ایریا میں اکٹھے ہوئے،ایکسپریس وے پر سوہان کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں،راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کی۔