URDUINSIGHT.COM

کسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیرداخلہ محسن نقوی

اسلام آباد )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کا فضائی دورہ کیا اورمختلف علاقوں کا معائنہ کیا،وزیر داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔