URDUINSIGHT.COM

انسداد دہشتگردی فورس کی خضدار میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ ) خضدار: بلوچستان کے علاقے خضدار میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر خضدار کے علاقے ساسول میں ناکہ بندی کی جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے موٹر سائیکل پر سوار چار دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکل پر سوار 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے دو موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔انسداد دہشت گردی فورس کے ذرائع نے کہا کہ مارے جانے والے دہشت گرد افغانستان سے خضدار پہنچنے تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔