واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے اسرائیل کو ایرانی آئل فیلڈز پر حملہ کے بجائے متبادل کا سوچنا چاہیے، جوبائیڈن نے کہا کہ ایران کے خلاف سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا جا سکتا ہے، اسرائیل نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ ایران کو کس طرح جواب دینا ہے۔
آج نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو وہ ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کرنے کی بجائے ’متبادل اہداف کے بارے میں سوچتے۔امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو ایرانی حملے کا جواب دینے کا حق حاصل ہے جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، اسرائیل کو ایران پر حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر بہت محتاط رہنا ہوگا، ایران کے تیل کی برآمدات پر پابندیاں لگانے پر ابھی بات نہیں کرسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں کہا نیتن یاہو کو یاد رکھنا چاہیے کہ کسی انتظامیہ نے مجھ سے زیادہ اسرائیل کی مدد نہیں کی ، میں نہیں جانتا کہ نیتن یاہو امریکی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔