URDUINSIGHT.COM

’برطانوی بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، میاں منشا کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

لندن (ویب ڈیسک) ممتاز صنعت کار میاں منشا نے کہا ہےکہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

میاں منشا اور ناز سہگل کی دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان کی میٹنگ سے قبل سینٹ جیمز پیلس میں منعقد استقبالیہ میں بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی تھی۔اس کے بعد ممتاز صنعت کار میاں محمد منشا نے جیو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ شاہی خاندان کے افراد ان مسائل سے بھی آگاہ ہیں جن کا پاکستان کو سامنا ہےاور برطانیہ کے بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق میاں محمد منشا نے بتایا کہ ایشین ٹرسٹ کی جانب سے پاکستان ایمپلائمنٹ بانڈ امپیکٹ کا بھی اجرا کیا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔