URDUINSIGHT.COM

کھیتوں میں داخل ہونے پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ توڑ دی

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور میں بے رحم زمیندار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر ایک گائے کی ٹانگ توڑ دی۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق گائے کا کھیتوں میں داخل ہونا جرم بن گیا، زمیندار نے گائے پر تشدد کر کے اس کی ٹانگ توڑ ڈالی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹانگ ٹوٹنے سے گائے شدید اذیت میں مبتلا ہے۔ وہیں گائے کا مالک علاقہ مکینوں کے ہمراہ زمیندار کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا اور نہ ہی اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔