لاہور(جاذب صدیقی)ایچ یو ایف سی کے زیر اہتمام مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں’سپر فائٹ 3، کا انعقاد کل کیا جائے گا۔ تیزی سے مقبولیت حاصل کرتی ‘سپر فائٹ 3،کی مین کارڈ کے لیےافغانی فائٹر بابر علی مصر کے فائٹر خلیل احمد کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے ۔ کو مین کارڈ میں پاکستانی خاتون فائٹر ماہم کا مقابلہ افغان فائٹر آریزو کے ساتھ ہو گا ۔
اس کے علاوہ افغان فائٹر عزت خان کامقابلہ اپنے ہم وطن میلاد خان سے ہو گا،گلگت سے تعلق رکھنے والے حسنین کا مقابلہ چنیوٹ سے تعلق رکھنے والےزیب سے ہوگا، لاہور سے تعلق رکھنے والی مسکان کا مقابلہ کراچی سے تعلق رکھنے والی امامہ سے ہو گا۔اسلام آبات کے حسنین کا مقابلہ گلگت کے شیان سے ہو گا۔پشاور کے عدنان آفریدی کا مقابلہ راولپنڈی کے میراج عارف سے ہو گا۔
ان مقابلوں سے قبل آج ایچ یو ایف سی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہماری ‘سپر فائٹ،نامی اس پرموشن کی کامیابی کے لیے تمام ٹیم نے بہت محنت کی ہے ، انٹر نیشنل فائٹرز کا اس پرموشن میں آ کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے ۔ ان کا کہنا تھا ایک دن اس پرموشن کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کی مقبول ترین پرموشن بنائیں گے۔